Skip to product information
1 of 11

Sher Darya

Sher Darya

Regular price Rs. 900.00
Regular price Rs. 1,200.00 Sale price Rs. 900.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

اب کے قصہ دریائے سندھ کا ہے۔

تبت والے کہتے ہیں کہ یہ دریا شیر کے منہ سے نکلتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے اسے شیردریا کا نام دیا ہے۔ اس میں کمال دریا کا نہیں، اس شیرکا ہے جس نے اپنے قبیلے کی روایت توڑ کر کوئی نعمت نگلی نہیں، اُگلی ہے۔ لیکن جیسے جیسے یہ دریا آگے بڑھتا ہے۔ کہیں نگلنے کی کہانیاں کثرت سے سننے میں آتی ہیں اور کہیں جبراً اُگلوائے جانے کی ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب دریا کی کہانی نہیں، اس کے کنارے بسنے والوں کی ہزار داستان ہے۔ کہیں یہ دریا دُکھ دیتا ہے۔ کہیں سُکھ بانٹتا ہے اور کہیں سُکھ چھینتا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ اس کے کنارے پروان چڑھنے والی تهذیبیں کبھی کی کھنڈر ہو چکی ہیں۔ ۔اب تهذیب، تمدن، ترقی اورخوشحالی کے دھارے کہیں اور بہتے ہیں اور ہمارا یہ دریا کہیں اور-

اب اس کتاب کے بارے میں چند باتیں ۔ دریائے سندھ کے کنارے اپنا سفر میں نے ایک مرحلے میں نہیں، تین مرحلوں میں مکمل کیا ۔۱۹۹۰ اور ۱۹۹۱ کے دوران میں گرمیوں میں پہاڑوں پرگیا، سردیوں میں میدانوں کی سیر کو نکلا اور راہ میں بیمار ہوگیا تو تیسری بار سندھ کے ڈیلٹا کا علاقہ دیکھا۔ اگر آپ واقعات میں بے ترتیبی دیکھیں یا تسلسل میں فاصلے محسوس کریں تو جان لیں کہ میں بلا روک ٹوک بہے چلے جانے والا دریا نہیں۔ دوسری بات یہ کہ لداخ کے کچھ علاقوں میں غیرملکیوں کو جانے کی اجازت نہیں۔ میں وہاں نہیں گیا ۔ صوبہ سندھ کے بعض حصوں میں ڈاکو دندناتے پھر رہے تھے۔ مجھے اپنے اغوا کی خبریں چھپوانا منظور نہ تھا ۔ میں اُن سے دور ہی رہا ۔

ایک اور بات یہ کہ میں نے کشتی میں بیٹھ کردریا کا سفر نہیں کیا۔ میں سارے راستے کنارے کنارے چلا۔ کنارے بدلتے رہے ، لوگ نہیں بدلے اور مجھے ان سے ہی غرض تھی۔ اس کتاب کے سارے باب اصل میں ریڈیائی پروگرام کے مسودے ہیں جنہیں اگرچه کتاب کے لیے ذراسا سنوار لیا گیا ہے لیکن پوری تحریر میں گفتگو کا انداز محفوظ ہے۔ پر علاقائی لب و لہجہ بھی ہے۔ بدقسمتی سے یہ لہجہ تحریر میں نہیں سما سکتا۔ اس دریا کے کنارے موسیقی بھی بہت ہے۔ افسوس کہ کتاب بول سکتی ہے، گُنگُنا بھی سکتی ہے، اونچی لَے میں گا نہیں سکتی۔

یہ ممکن ہے اس کتاب پر یاس کا رنگ چھایا ہو، لیکن وہ میری اختراع نہیں ۔ دریائے سندھ کے کنارے بسنے والوں کی زندگی ویسی نہیں جیسے بعض دوسرے علاقوں میں ہے۔ یہ لوگ مشکل حالات میں دلیری سے جی رہے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ دریا سے زیادہ یہ لوگ شیر ہیں۔

یہ کتاب سفرنامہ نہیں ہے، ایک مخصوص علاقے میں بسنے والوں کا سماجی مشاہدہ اور مطالعہ ہے جومستقبل کے محقق کو بتائے گا کہ بیسویں صدی کے خاتمے پر سندھ کے کنارے بسنے والوں کے کیسے کیسے خواب ٹوٹ چکے تھے اور کیسے کیسے نئے خواب انہیں جئے جانے کی اُمنگ عطا کر رہے تھے۔ اس سے بھی بڑھ کر اس کتاب کا مطالعہ آج کے قاری کو بتائے گا کہ جن علاقوں میں جانے کی زحمت کم ہی لوگ کرتے ہیں اُن علاقوں سے دریا کیونکر گزرتا ہے اور زندگی کیسے۔

Title: Sher Dariya

ISBN: 9693522591

Author: Raza Ali Abidi

Year: 2018

Language: Urdu

Number of Pages: 312

View full details

Customer Reviews

Based on 11 reviews
91%
(10)
9%
(1)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
س
سید ارتضیٰ حیدر جعفری

Sher Darya

M
Muhammad Ali
About Sangemeel

Good printing, hard binding, books are really worth reading

A
Amir Hamza
Historical Treasure for Coming Generations.

Splindedly captured the culture, history, customs and traditions traditions people residing from Tibet/Ladakh to thatta/Arabean sea, along with the bank of mighty River Indus that's also called "Sanghe khabeb" in ladakhi language. And it's a valuable collection of the last decade of 20th century, indeed. Furthermore, he used Urdu medium form its publication that is really a good step and positive gesture.
The writer interviewed different local persons of diverse field in his journey that's is appreciable and probably it gives the most real view about the local areas.
Just one thing that I dislike about the authore is that, here Raza Ali abidi sb boasting him self a bit more than reality. According ti him as a famous representative of BBC London, He is known to almost every one anywhere in the north who are devoid of almost all facilities of life. It seems somewhat unreal to me. Apart from this self praise is not liked at all!

Regards!
Amir Hamza (ACMA),
From Gilgit.